بغداد17اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )شمالی عراق میں کرد باغیوں کے خلاف کارروائی کے نتیجے میں مزید دو ترک فوجی مارے گئے ہیں۔ دوغان نیوز ایجنسی کے مطابق منگل کے دن کردستان ورکرز پارٹی کے باغیوں کے خلاف عراق میں کی جانے والی ایک سرحد پار کارروائی میں ایک ترک فوجی زخمی بھی ہوا ہے۔ پیر کے دن بھی شمالی عراق کے الزاپ ریجن میں ایک عسکری کارروائی میں بھی دو ترک فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے تھے۔